counter easy hit

باکسر عامر خان کا بیوی کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان

Amir Khan decided to left Britain for living in NewYork for his wife

Amir Khan decided to left Britain for living in NewYork for his wife

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان انگریزوں کے لئے بھی پردیسی ہونے لگے ہیں اور برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان روٹھی بیوی کو منانے کے لئے امریکا منتقل ہو جائیں گے۔

عامر خان کے زوردار مکے رنگ میں حریفوں کو تو دھول چٹاتے رہے ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں وہ خود چت ہوتے جا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اپنی روٹھی بیوی فریال مخدوم کو منانے کے لیے ممکنہ طور پر امریکا منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور اپنی بیوی کے ساتھ نیویارک میں منائی۔

عامر خان کے دوستوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید عالمی شہرت یافتہ باکسر  امریکا منتقل ہو جائیں گے تاہم اگر ایسا ہو گیا تو کم از کم برطانیہ میں ان کے مداحوں کے لئے یہ ایک بری خبر ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ھم کھیل نہیں صرف پیسے کا کھیل کھیلنا جانتے ہیں

واضح رہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال نے عامر اور ان کے خاندان کے خلاف کئی ٹویٹس کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی آزادی چھین لی گئی ہے اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website