پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا اثر رشتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔بھارت نے پاکستانی خاتون کو اپنے شوہر کے پاس سرحدی ضلع کچھ میں داخلے کی اجازت نہ دی ۔
بھارتی ریاست گجرات کے رہنے والے الطاف پلیجو کا گھرریاست کے علاقے بھوج میں ہےلیکن جب اس کی بیوی سدرا،وہاں آئی تودونوں کوقریبی ضلع موربی کے ایک ہوٹل میں رہنے پر مجبور کیا گیا۔آٹھ مہینے پہلے جب سدرا اور اس کا گھرانہ گجرات پہنچاتو انہیں صرف اس شرط پر ویزا دیا گیا کہ وہ کچھ کے علاوہ کہیں اور رہیں گے۔سدرا کے خاندان نے اس شرط کی وجہ سے مختصر عرصے کے قیام کے لئے قریبی ضلع موربی میں رہنے کا انتخاب کیا لیکن گھر نہ ملنے پر انہوں نے ہوٹل میں قیام کیا۔الطاف پلیجو نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے اذان کو اب تک نہیں دیکھا ۔