تائی پے اور بیجنگ میں سال کے آخری سُپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔
تائیوان کے دارلحکومت تائی پے اور چین کے دارالحکومت بیجنگ کے آسمان پر گزشتہ رات نمودار ہونے والاچاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن تھا جس سے ہر جانب مبہوت کن چاندنی پھیلی دکھائی دے رہی تھی۔’سپر مون کہلانے والا چانداس وقت زیادہ روشن اور معمول سے بڑا دکھا ئی دیتا ہے جب زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کم رہ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ سُپر مون ایشیا ء میں2016کا آخری سُپر مون تھا جس نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ۔