counter easy hit

باکسرعامرخان اہلیہ اوروالدین کے درمیان جھگڑوں سے عاجز

Aamir Khan's incapable between wife and parents dispute

Aamir Khan’s incapable between wife and parents dispute

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان ہونے والی لفظی گولا باری سے تنگ آ چکے ہیں اور سابق ورلڈ چیمپئن کا کہنا ہے کہ اہلیہ اور والدین ان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سسرالیوں پر تشدد کے الزامات لگائے جس کے بعد عامر خان کے والدین نے بھی میڈیا پر آکر اپنی بہو کے الزامات کو جھوٹ قرار دیا اور اس طرح الزامات در الزماات کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، جو اس انتہا تک پہنچ گیا کہ مخدوم فریال نے سوشل میڈیا پر عامر خان کے بھائی ہارون خان کی نازیبا تصویر شائع کردی اور ساتھ تحریر کیا کہ ان کا اپنا خون جو بھی کرے وہ ٹھیک، ان کی بیٹیاں سر پر دوپٹا نہ لیں تو کوئی بات نہیں لیکن میرا لباس ان کے لئے مسئلہ ہے کیونکہ میں ان کی بہو ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کا بیوی کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان

والدین اور اہلیہ کے درمیان ہونے والا تنازع میڈیا کی زینت بننے کے بعد عامر خان بھی خاموش نہ رہے اور سوشل میڈیا پر ٹویٹ کی کہ اپنی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر پر معافی چاہتا ہوں لیکن والدین اور اہلیہ دونوں میرا نام بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین اور اہلیہ اہلیہ ہے، یہ کوئی رئیلٹی شو نہیں ہے، والدین اور اہلیہ کے درمیان جو بھی غلط فہمیاں تھیں انہیں چار دیواری تک ہی محدود رہنا چاہیئے تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website