counter easy hit

یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک

Attack, 30 soldiers at the military base in Yemen

Attack, 30 soldiers at the military base in Yemen

عدن: یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 30 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 30 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ

زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 10 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website