کراچی کے ساحل پر نوجوانوں کی جانب سے معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر شہید جنید جمشید ، عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے ننھے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک کا اہتما م کیا گیا۔
کراچی میں نوجوانوں ،بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے واک کا اہتمام کیا، شرکاء نے شہید جنید جمشید ، عبدالستار ایدھی اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشار کے ننھے شہدا کو یاد کرتے ہوئے زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔سی ویو پر منعقدہ واک میں سائیکلوں ،موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والوں میں معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی ،اداکار مانی اور فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر شرکانے شہید جنید جمشید کے مشن کو آگے بڑھانے اور ان کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔