counter easy hit

اردن میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں غیر ملکی سمیت 10 افراد ہلاک

In Urdan armed people attack on the police killed 10 people, including the Foreigner

In Urdan armed people attack on the police killed 10 people, including the Foreigner

عمان: اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی سمیت 10افراد ہلاک ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں سوار 4 حملہ آوروں نے اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں پٹرولنگ پر مامور پولیس وین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور ایک کینیڈین خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے قریب ہی واقع ایک تاریخی قلعہ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث قلعہ کے اندر پھنسے سیاحوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے۔

اردن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گردوں کے کس گروپ سے تھا اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا  تاہم حملہ آوروں کے ایک ٹھکانے سے خود کش بیلٹس اور ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور حملوں کی ہر طرح سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website