پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے،سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 470 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین، 47 ہزار 70 کی سطح تک جا پہنچا ۔
معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ5 برسوں میں پاکستان ایکوٹی مارکیٹ سب سے بہترین مارکیٹ بن گئی ہے۔ساتھ ہی مئی 2017 ءمیں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں لسٹنگ ہونے کے بعد مزید سرمایہ کاری بڑھنے پر سرمایہ کاروں کا رجحان ،خریداری پر زیادہ دیکھا جارہا ہے۔