ن لیگ اپنے ہی وزیر داخلہ کیخلاف صف آرا ہے، واحد اہل وزیر کا قصور شجاع خانزادہ شہید والا ہے؟
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری اکرم وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکوت اپنے ہی وزیر چوہدری نثار کیخلاف سازش میں مصروف ہے ۔ کس کو خوش کرنا چاہتی ہے حکومت اپنی پارٹی میں سے ہی دہشتگردوں کو ختم کرنے کا کام نہیں کر رہی۔ نیشنل ایکشن پلان پر جو تھوڑا بہت عمل ہوا وہ چوہدری نثار کے مرہون منت اور جو رکاوٹیں آئیں اسکی وجہ شریف برادران ہیں۔