لاہور: سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل رٹائرڈ راحیل شریف نے غداری کیس میں ان کی مددکی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کیلیے پاک فوج کی جانب سے میری مددکی گئی تھی۔ میرے خلاف قائم مقدمات کے خاتمے کیلیے پاک فوج حکومت پر اثر انداز ہوئی تھی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت سے کہاکہ وہ ججوں پر دباؤ نہ ڈالیں۔ سابق آرمی چیف کی مداخلت پرحکومت نے دباؤ ڈالنا چھوڑ دیا۔ پرویزمشرف نے کہاکہ ان کیخلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔