سی ڈی اے نے زمین لےلی، رقم نہ دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد کے علاقے مہر آبادی کی خاتون اظہرہ شاہین کی اسلام آبادہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے بااثر شخص کو ایک دن میں اڑھائی ارب روپے ادا کرتا ہے ، اس کے پاس عام آدمی کو دینے کے لیے رقم نہیں۔
عدالت نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ،عدالتی حکم میں کہاگیاکہ ملازمین کو تنخواہوں کے سوا کسی پراجیکٹ کے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی جائےگی ، جب تک سی ڈی اے تمام ادائیگیاں نہیں کر دیتا تمام جاری منصوبے روک دیے جائیں ۔