نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا۔