بھارت میں900لڑکیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے بیک وقت بڑی تعداد میں جمع ہوکر خوب مہندی لگوائی۔
مہندی لگانے کا شوق عموما ًہر لڑکی کو ہی ہوتا ہے تاہم بھارت میں سینکڑوں خواتین نے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کا وکھرا انداز اپنایا اور عالمی ریکار ڈ قائم کرنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہوکر اپنے ہاتھ مہندی سے رنگ دئیے۔بھارتی شہرصورت میں900خواتین نے بیک وقت جمع ہوکر بڑی تعداد میں اپنے ہاتھوں اور پیروں کو مہندی کے نت نئے اور مختلف ڈیزائنز سے رنگا تاکہ عالمی ریکارڈ بنا سکیں۔واضح رہے اس ریکارڈ کو گنیز بک میں درج کرانے کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔