کراچی کے علاقے صدرمیں عمارت کی لفٹ سےگرکر12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ مقامی افراد کے مطابق لفٹ میں کافی دنوں سے خرابی تھی ،لفٹ کا دروازہ کھل گیا تھا لیکن لفٹ موجود نہیں تھی۔
شہر کے معروف علاقے صدر میں واقع ایک رہائشی عمارت کی لفٹ سے گرکرایک بچہ چل بسا، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی 4 میں سے 3 لفٹیں خراب ہیں جبکہ چوتھی لفٹ حادثے کا باعث بن گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ12سال کےبچے نےدروازہ کھولاتولفٹ نہیں تھی۔بچہ لفٹ کی خالی جگہ سے نیچے آگرا۔اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو تھانے میں طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رہائشیوں نے انتظامیہ کے خلاف شکایت کی ہے۔تین ماہ پہلے بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا ۔