وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ پاکستانی انجینئرز نے کوئلے کی ترسیل کےلیےپہلی ہائی کیپسٹی ہوپر ویگن تیارکرلی، 29 بوگیوں پر مشتمل یہ ویگن کول پاور پروجیکٹ کےلیےپاکستان بھرمیں کوئلہ ترسیل کرے گی، ایک سال میں اس طرح کی 800ویگنوں کاہدف مکمل کیا جائےگا۔
وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نےلاہورریلوےاسٹیشن پرہوپر ویگن کا افتتاح کیا،میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ ریلوے کوئلے کی تیز ترین ترسیل کےلیے اقدامات کررہا ہے،اس سلسلےمیں پہلی ہائی کیپسٹی ہوپر ویگن کی تیاری میں 500کارکنوں نے حصہ لیا،70 ٹن وزن اٹھانے والی اس کی بوگی 30 سیکنڈ میں خالی ہوجائے گی۔خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ماضی میں ریلوے کو نظر انداز کیا گیا،آئندہ برس کے وسط تک11 لوکو موٹیو فلیٹ میں شامل ہوجائیں گیجبکہ ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔