میرے قائدین جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ مبارک
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما جناب چوہدری سجاد نمبر دار نے قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کے جنم دن کی تقریب میں قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ سے بڑی کوئی بھی جمہوری جماعت نہیں جس نے اتنی کامیبا ب جدو جہد کی ہو اور کامیابی کے ساتھ منزل حاصل کرنے کے بعد بھی جمہوری روایات اور اقدار کے مطابق سلسلہ جاری رکھا ہو۔ اس کیلئے موجودہ قیادت کی جتنا تعریف کی جائے کم ہے۔