counter easy hit

پاکستان کے پہلے ڈبل سنچری میکر وکٹ کیپر امتیاز احمد انتقال کر گئے

 لاہور: پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

pakistan's first Double century maker wicket-keeper Imtiaz Ahmed passed away

pakistan’s first Double century maker wicket-keeper Imtiaz Ahmed passed away

پاکستان کی ابتدائی ٹیسٹ ٹیم کے ممبر، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد اپنی 89 ویں برسی سے صرف 5 روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سابق کپتان امتیاز احمد سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، چند دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وہ گھر واپس آگئے تھے تاہم ہفتے کی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ امتیاز احمد کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان اور کرکٹ سے وابستہ دوسری شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔امتیاز احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہیں پہلی ڈبل سنچری  بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکومت پاکستان نے  1966 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website