پنجاب کے شہر جام پور میں باپ نے دوسری شادی کی خواہش میں وٹے سٹے کے طور پر13 سالہ بیٹی گونگے بہرے شخص سے بیاہ دی ۔
Jampur: For second marriage 13-year-old daughter to marry with the handicapped
تیرہ سالہ صائمہ کا باپ وزیر احمد بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ، ہونے والی دوسری بیوی نے اپنے 36 سالہ گونگے بہرے بھائی کی دیکھ بھال کے لیے بدلے میں شادی کی شرط رکھی جس پر وزیراحمد نے اپنی کمسن بیٹی کی شادی معذور رمضان سے کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے کمسنی کی شادی کے الزام میں رمضان اور وزیر احمد دونوں کو حراست میں لے لیا ، لیکن عدالت میں صائمہ نے اپنی عمر سولہ سال بتائی جس پر اس کے شوہر اور باپ دونوں کو رہا کردیا گیا۔