مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل پیرا نہیں جبکہ وفاق نے مدارس سمیت غیرقانونی اسلحہ کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش کی گئی لیکن تعلقات بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، نئے کور کمانڈر بہت نرم مزاج آدمی ہیں، نئے ڈی جی رینجرز بھی بہت اچھے ہیں جبکہ آئی جی سندھ اور کورکمانڈرنے سندھ حکومت کے اقدامات پراطمینان ظاہرکیا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا کہ اسٹریٹ کرائم اہم مسئلہ ہے لہٰذا وزیراعلیٰ نے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے وفاق کی کوئی پالیسی نہیں۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مولا بخش چانڈیو نےمزید کہا کہ اسلحہ یہاں نہیں بنتا لیکن یہاں آرہا ہے اور اس کو روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے ۔ وفاق سندھ کے ساتھ پنجاب کے شہروں میں بھی بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔