لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 100سے زائد پتنگیں اور بڑی مقدار میں ڈور برآمد ہوئی ہے۔
بھاٹی گیٹ پولیس نے موچی دروازےاور ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران ذوالقرنین عباس اور علی حیدر کو گرفتار کرکے100سے زائد پتنگیں اور بڑی مقدار میں ڈور برآمد کر لی گئی۔ملزم اپنی دکانوں کے خفیہ حصوں میں پتنگیں اور ڈور فروخت کررہے تھے،پولیس نےمقدمہ درج کر لیا۔