اتنے ناقابل تردید ثبوتوں اور دستاویزات کے بعد وزیر اعظم کو خود سچ بول دینا چاہیے،کیونکہ ان کے جھوٹ نے انہیں تاریخ کا جھوٹا ترین سربراہ مملکت ثابت کر دیا ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) ممتاز سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما جناب ابرار کیانی نے آج یس اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ
مہذب معاشروں میں ملزمان کو اتنی رو رعایت نہیں دی جاتی جتنی کہ وزیر اعظم پاکستان حاصل کر چکے ہیں۔ اب ناقابل تردید ثبوتوں کی بنا پر عدالت کو ان کا فیئر ٹرائل کرنا چاہیے اور لیت لعل سے کام لینے پر انہیں کڑی سے کڑی سزا دینا چاہیے۔