پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے،بلوچستان میں ہر قیمت پرامن قائم کیا جائیگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق خضدارمیں تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان کو پاکستان کا دل قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کے اپنے عزم کو دوہرایا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے ہراقدامات کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں تیس ہزار فوجی جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ، بری ،بحریہ، فضائیہ سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے، بلوچستان میں پچیس ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیر انتظام تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،کوئٹہ میں بھی انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جارہا ہے۔