counter easy hit

امریکی سائنس دانوں نے ’’منی لانڈرنگ‘‘ کو لازمی قراردے دیا

نیویارک: امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’منی لانڈرنگ‘‘ وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے بغیر عام لوگ کئی طرح کے مسائل میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

American scientists declared 'money laundering' must be as necessary

American scientists declared ‘money laundering’ must be as necessary

البتہ ان کا اشارہ کالا دھن سفید کرنے کی طرف ہر گز نہیں بلکہ کرنسی نوٹوں اور سکّوں پر جمی ہوئی گندگی اور غلاظت کی طرف ہے جو عوامی صحت کے لیے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔امریکا میں اب تک کرنسی نوٹوں اور سکّوں پر جمی ہوئی گندگی کے بارے میں کئی سائنسی مطالعات کیے جاچکے ہیں اور ہر مطالعے میں ان نوٹوں اور سکّوں پر آلودگی کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے۔موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ گرد و غبار، غلاظت (فضلے) کے ذرات، خطرناک اور زہریلے کیمیائی مرکبات، کئی طرح کی بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم اور جان لیوا وائرس تک کرنسی نوٹوں اور سکّوں پر پائے گئے ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ زیادہ پرانے نوٹوں، سکّوں پر ان خطرناک مادّوں کی مقدار بھی زیادہ دیکھی گئی ہے جس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی نوٹ، سکّہ ایک سے دوسرے ہاتھ میں پہنچتا ہے تو اس میں کچھ نہ کچھ گندگی کا اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ جتنے عرصے تک زیرِ گردش (عوامی استعمال) میں رہے گا اس پر آلودگی اور گندگی  بھی اتنی ہی بڑھتی جائے گی۔بہ الفاظِ دیگر کرنسی نوٹ، سکّہ جتنا پرانا ہوگا وہ انسانی صحت کے لیے بھی اتنا ہی زیادہ خطرناک بھی ہوگا۔ یہ صورتِ حال اس لیے بھی تشویش ناک ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں ایسے ہزاروں کرنسی نوٹوں کا انکشاف ہوچکا ہے جن پر ’’ایم آر ایس اے‘‘ نامی انتہائی سخت جان جراثیم تک موجود تھے۔ ایم آر ایس اے وہ خطرناک جراثیم ہیں جن پر کوئی دوا بھی اثر نہیں کرتی اور اسی وجہ سے وہ عوامی صحت کے لیے مسلسل بڑھتا ہوا سنگین خطرہ بھی بنتے جارہے ہیں۔ان تمام مطالعات کے نتائج یکجا کرنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ سکّوں اور نوٹوں کو لمبے عرصے تک زیرِ گردش نہیں رکھنا چاہئے بلکہ زیادہ سے زیادہ پانچ سال میں تبدیل کردینا چاہئے۔ اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو سکّوں/ نوٹوں کی صفائی اور دھلائی یعنی ’’منی لانڈرنگ‘‘ کا کچھ نہ کچھ بندوبست لازماً کیا جائے تاکہ خطرناک اور جان لیوا مادے ان پر زیادہ مقدار میں جمع ہوکر عوامی صحت کےلئے خطرے کی وجہ نہ بن سکیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک کرنسی نوٹ 15 سال تک جب کہ ایک سکّہ 25 سال تک زیرِ گردش رہتا ہے۔ پاکستان کی طرح امریکا میں بھی کوئی کرنسی نوٹ/ سکّہ اس وقت تک عوامی استعمال میں رہتا ہے جب تک وہ انتہائی کٹا پھٹا ہوا، کھوٹا اور بوسیدہ نہ ہوجائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website