عوامی مسلم لیگ کے برسراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار چین ہے، کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی۔
SC is ChinaWall against corruption, Sheikh Rashid
بہاولپور روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اندھا دھند نئے نوٹ چھاپ رہی ہے، نواز شریف نے ملکی قرضے میں900 ارب کا اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماکیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہے،پی ٹی آئی کے بعد ان کی جماعت سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کرے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف کا جھنڈا لاہور سے بلند ہوگا، عوام تیاررہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ الائنس بن سکتاتھا اگر آصف زرداری بلاول پربھاری نہ ہوتے۔