ممبئی: بالی ووڈ فلم “عاشقی ٹو” سے کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکارادیتیا رائے کپور کا نام پہلے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اوراب باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ان کی دوستی کی باتیں ہورہی ہیں جس پراداکار نے چپ توڑ دی ہے۔
Aditi Roy Kapoor broke up the silence on close friendship with Katrina
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا رائے کپورکا کترینہ کیف کے ساتھ گہری دوستی سے متعلق خبروں پرکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی کسی کے ساتھ دوستی یا بات چیت کوہمیشہ دوسرا ہی رنگ دیا جاتا ہے اور اُس دوستی کو کسی رشتے سے جوڑ کربہت سی باتیں بھی کی جاتی ہیں۔ اداکار نے کہا کہ لوگوں کا کام ہی من گھڑت خبریں بنانا ہوتا ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا سوچنے لگتے ہیں لیکن میں ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی میں مداخلت کا مخالف رہا ہوں۔ادیتیا رائے کپور نے مزید کہا کہ اگر کوئی کسی کا محض دوست بھی ہوتا ہے تواس سے متعلق نئی نئی کہانیاں سامنے آ جاتی ہیں اوراس دوستی کوکسی تعلق سے جوڑدیا جاتا ہے۔ اداکارنے کہا کہ اکثرفنکارتماشا بننے کے لیے ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے، میں بھی ہر2 دن بعد ان من گھڑت باتوں اور جھوٹ کی وضاحت کرنا نہیں چاہتا۔دوسری جانب اداکارنے کہا کہ میرے اورشردھا کپورکے حوالے سے بھی لوگوں کی جانب سے ایسے ہی رشتے بنائے گئے اورہمارے متعلق بہت کچھ کہا اورلکھا گیا لیکن اب ہم دونوں ہی ان باتوں کی ذرا بھی فکر نہیں کرتے ہیں۔