counter easy hit

عامر خان کی دنگل بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔

Amir Khan's Dangal became the most earning of Indian film history

Amir Khan’s Dangal became the most earning of Indian film history

بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلم دنگل اتوار تک باکس آفس پر 341 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے جو عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘سے زیادہ ہے جس نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس طرح عامر خان کی فلم بھارت کی ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی فلم دنگل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے اور ترن ادارش کے اعدادو شمار کے مطابق 7 جنوری تک دنگل صرف امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 174 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ ترن ادارش نے بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست بھی جاری کی جس میں دنگل پہلے، عامر خان کی ہی پی کے دوسرے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور سلطان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ پانچویں نمبر پر بھی عامر خان کی فلم دھوم تھری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website