counter easy hit

ٹیسٹ رینکنگ، وہاب ریاض پہلی بار دنیا کے 20 صف اول بولرز میں شامل

دبئی: یونس خان نے ایک ہی جست میں اپنی ساکھ بحال کردی، سڈنی میں ناقابل شکست سنچری نے ماسٹر بیٹسمین کو ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں واپس لے آئی، سینئر بیٹسمین ساتویں پوزیشن پرقابض ہوگئے، اظہرعلی بدستور چھٹے نمبر سے لطف اندوز ہورہے ہیں، مصباح الحق بدترین 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وہاب ریاض نے بھی آخر کار ٹاپ 20 میں انٹری دے دی، مزید تنزلی نے یاسر شاہ کو 17 ویں نمبر پرپہنچا دیا۔

Test ranking, Wahab Riaz for the first time to included in the 20 world frontline bowlers

Test ranking, Wahab Riaz for the first time to included in the 20 world frontline bowlers

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں175رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلنے والے یونس خان کو رینکنگ میں بھی فوری صلہ مل گیا ہے، وہ 10 درجے کی بڑی چھلانگ سے 14 ویں نمبر سے 7 ویں پر پہنچ گئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ناقص فارم کی وجہ سے انھیں ٹاپ ٹین سے باہر ہونا پڑا تھا مگرایک ہی ماسٹر پیس اننگز کی بدولت انھوں نے کھوئی ساکھ بحال کرلی ہے۔اظہر علی کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سیریز کے دوران بھرپورکوشش کے باوجود اپنے بیٹ کو خواب غفلت سے نہیں جگاپائے، جس کی وجہ سے مزید ایک درجہ تنزلی نے انھیں 25 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے، اسد شفیق بھی دو درجہ خسارے سے 23 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے بعد 24 پوزیشن پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کے کوئنٹین ڈی کک کیپ ٹاؤن میں سری لنکا کے خلاف 101 اور 29 رنز اسکور کرنے کی بدولت کیریئر بیسٹ آٹھواں نمبر سنبھال چکے ہیں، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ دو درجہ بہتری سے گیارہویں، پیٹرہینڈزکومب 17 درجے ترقی پاکر 38 ویں اور ڈین ایلجر گیارہ درجے کی چھلانگ سے پہلی بار 21 ویں نمبر پرپہنچے ہیں۔ٹاپ پربدستور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ موجود ہیں۔ دوسری جانب بولرز میںوہاب ریاض نے سڈنی میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پہلی بار ٹاپ 20 میں جگہ بنائی ہے، پانچ درجے بہتری سے وہ 25 ویں سے 20 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔آسٹریلیا میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے یاسر شاہ مزید تنزلی کے بعد اب 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے، راحت علی 33، ذوالفقار بابر 38، سہیل خان 50 اور محمد عامر56 پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ ٹاپ پر بدستور بھارت کے روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا کی حکمرانی ہے تاہم آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نہ صرف تیسری پوزیشن سنبھال چکے بلکہ ان کا ٹاپ بھارتی جوڑی سے فرق بھی بہت کم رہ گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website