counter easy hit

فلم مولا جٹ کے ری میک میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی جلوہ گر ہونگے

خواتین کی دلوں کی دھڑکن فواد خان بننے جا رہے ہیں مولا جٹ جبکہ حمزہ علی عباسی ویلن نوری نت بنے گے۔ مولا جٹ کے ری میک کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Fawad Khan and Hamza Ali Abbasi appears to fall in the remake of Maula Jatt film

Fawad Khan and Hamza Ali Abbasi appears to fall in the remake of Maula Jatt film

کراچی:  پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ مشہور زمانہ ایکشن فلم مولا جٹ کے بغیر نا مکمل ہے۔ معروف اداکار سلطان راہی نے پردے پر مولا جٹ کا کردار نبھا کر کامیابی کی نئی داستان رقم کی۔ وہیں فلم میں نوری نت کا کردار ادا کر کے اداکار مصطفی قریشی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ لالی وڈ کی اس تاریخ ساز فلم کو بھلانا آسان نہیں اور اس کی یاد آج بھی فلمی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے تبھی تو نوجوان فلمساز بلال لاشاری نے نہ صرف اس فلم کا ری میک بنانے کا اعلان کیا بلکہ اب یہ فلم تیاریوں کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں مولا جٹ کا کردار اداکار فواد افضل خان جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی نبھائیں گے۔ فلم میں ایکشن سین کے لیے لاس اینجلس سے ایکشن کوریوگرافرز کی ایک ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی فلم مولا جٹ کے تاریخ ساز کرداروں سے کس حد تک انصاف کر پائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website