ممبئی: رانی مکھرجی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں بہترین اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں جس میں ان کی ایک فلم بلیک بھی شامل ہے جس میں انہوں نے خصوصی کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ نئی آنے والی فلم میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے آخری بارفلم “مردانی” میں کام کیا تھا تاہم پھرشادی اوربیٹی کی پیدائش کے بعد وہ بڑی اسکرین سے بالکل ہی غائب ہوگئی تھیں اوراب اداکارہ ایک بارپھرفلم نگری میں واپس آرہی ہیں جہاں وہ اپنی معروف فلم “بلیک” کی طرح نئی فلم میں خصوصی کردارادا کرتی نظرآئیں گی۔اس سے قبل یہ فلم عمران ہاشمی کو بنانا تھی تاہم ان کی مصروفیت کے باعث فلم سازی کا عمل شروع نہ ہوسکا، جس پر کہانی کے بعد خالق اورہدایت کارسدھارتھ نے فلم کواسکرپٹ لے کرپروڈیوسر ادیتیا چوپڑا سے ملاقات کی اور انہیں اس کی کہانی سنائی جو کہ ادیتیا چوپڑا کو بہت پسند آئی لیکن اس وقت تک فلم میں خصوصی کردارایک لڑکے کو کرنا تھا جس کے لیے اداکارابھیشیک بچن کو بھی آفرکی گئی تھی جنہوں نے کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا۔ادیتیا چوپڑا نے ہدایتکارسے خواہش ظاہرکی کہ لڑکے کے کردارکو لڑکی کے کردارمیں تبدیل کیا جائے، ہدایت کار نے خواہش کو پورا کیا اور اب رانی مکھرجی اس اہم کردار کو نبھائیں گی۔