بریکنگ یارڈکھڑے ایل پی جی جہازمیں آگ حفاظتی تدابیرکی خلاف ورزی کی وجہ سےلگی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدخان کا کہنا ہے کہ کٹنگ کےدوران چنگاری فوم تک پہنچی جس کی وجہ سےآگ لگی۔گیس کےٹینکوں کےدرمیان موجودفوم سےآگ پھیلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلےبھی جہازمیں آگ لگنےکےبعد22دسمبرکوکام بندکرایاتھا۔یارڈکھلوانےکیلئےبلوچستان حکومت کےحکام نےمداخلت کی۔کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ کسٹمزنےایل پی جی جہازکی مدمیں15کروڑ60لاکھ روپےٹیکس وصول کیا۔جہازکے وزن کےحساب سے ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیاجاتا ہے۔