جس کے مشیر ’شیدے ٹلی‘جیسے ہوں اسکی سیاست کبھی بھینسوں، ٹانگوں، پنکچروں اور سٹپنیوں سے آگے نہیں بڑھ سکتی، ملک ناصر
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ملک ناصر نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حریف جماعتوں میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ عوامی فورم پر اسکے پالیسیوں اور شفاف عوامی خدمت کو چیلنج کر سکے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس الحمد اللہ بہترین ٹیم وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں تاریخی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور مضبوط اپوزیشن کہلانے والا خان اپنے لئے ایک اچھا مشیر بھی نہیں ڈھونڈ سکتا، شیدے ٹلی نے بھینسوں دودھ ، ٹانگوں رکشوں، سٹپنیوں کی سیاست خان صاحب کوبھی سکھا دی ہے اور اب زندگی بھر اس سیاست سے آگے بڑھتے نظر نہیں آتے۔