واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوے دن کے اندر امریکی انتخاب کے دوران روسی ہیکنگ کے الزامات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انھوں نے ہیکنگ کے دعوؤں کو قابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے والے حقائق کہا۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب کے دوران ایف بی آئی کی کارروائی کیخلاف تحقیقات شروع ہونے پر توپوں کا رخ ہلیری کلنٹن کی جانب موڑ دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ مسز کلنٹن جہنم جیسی قصور وار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی سے معذرت کے ساتھ ہلیری کلنٹن کے لوگ کس بات پر شکایت کر رہے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر انھیں ہلیری کلنٹن کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ دریں اثنا نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے نومنتخب صدر کی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔