نیویارک: آنجہانی گلوکار اور موسیقار مائیکل جیکسن کا کردار جوزف فینین کے ادا کرنے پر پیرس جیکسن نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے یہ اظہار انھوں نے فلم کے دنیا بھر میں جاری ہونے والے پہلے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کیا۔
اپنے غصہ کا اظہار مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیافلم کی کہانی کا مرکزی خیال 2001میں نائن الیون کے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے مائیکل جیکسن کے سینئر ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر اور مارلن برانڈو کے ساتھ مبینہ روڈ ٹرپ پر مبنی ہے جب ان سو پوچھا گیا کہ انھوں نے فلم کے ٹریلر سے کیا سیکھا تو پیرس جیکسن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں فلم کی کاسٹ سے ناخوش ہوں یقین ہے کہ اور بہت سے لوگ بھی میرے ہم خیال ہونگے اور اسے دیکھ کر میں تو قے کرنا چاہتی ہوںاس میں نہ صرف میرے والد بلکہ میری گاڈ مدر الزبتھ کی بھی توہین کی گئی ہے۔پیرس نے مزید کہا کہ جوزف کو بطور کنگ آف پاپ کاسٹ کرنا قابل شرم ہے اور اس سے لیجنڈری آرٹسٹ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیرس جیکسن کے کزن تاج جیکسن نے بھی ایسے ہی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔