counter easy hit

پیرس میں امن کانفرنس آج شروع ہوگی

اسرائیل فلسطین تنازع پر پیرس امن کانفرنس آج ہو گی ،کانفرنس اسرائیل کی طرف واضح جھکاؤ رکھنے والے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک پیغام ہوسکتی ہے۔

Peace Conference in Paris will be begins today

Peace Conference in Paris will be begins today

کانفرنس کا کے نکات میںدو ریاستی حل پر پیش رفت سے ہی امن عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور یہ کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی روکی جائے ۔کانفرنس میںسلامتی کونسل سمیت 70 ممالک شریک ہوٕ ں گے،تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس کانفرنس کو پہلے ہی ایک بے کار کوشش کہہ چکے ہیں ۔کانفرنس کا بنیادی مقصد ٹرمپ کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی فارمولے پر پیش رفت سے ہی امن ممکن ہے، کانفرنس میں سلامتی کونسل، یورپی اور عرب ممالک سمیت 70 ممالک شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو باور کرایا جائے گا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوصہ بیت المقدس منتقلی سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا، اس سے باز رہا جائے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کا عندیہ دیا تھا جس پر فرانسیسی سفیر کا کہنا ہے کہ کانفرنس سے ٹرمپ کو یہ واضح پیغام جائےگا کہ اس قسم کے فیصلے نہ کیے جائیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پہلے ہی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website