ممبئی: بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اوراداکارہ ایشوریا کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں جہاں ابھیشیک نے ایک پرانے خواشگوار لمحے کو یاد کرتے ہوئےانہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو شادی کے بندھن میں بندھے 10 برس ہو چکے ہیں اوران کی 5 سال کی بیٹی ارادھیا بھی ہے۔ اداکاراپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ خواشگوار زندگی گزاررہے ہیں جب کہ اکثروبیشتر وہ سوشل میڈیا پر ایشوریا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن اس بارانہوں نے اِس کا اظہارکچھ الگ ہی اندازمیں کیا۔ابھیشیک بچن نے 10 سال قبل ایشوریا کوجس اندازمیں شادی کی پیشکش کی تھی اسے اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشئیرکیا ہے۔ اداکار نے لکھا کہ 10 سال قبل نیو یارک کی ایک بالکنی میں دونوں موجود تھے جہاں شدید ٹھنڈ بھی تھی اورایشوریا نے ان کی شادی کی پیشکش پر”ہاں” کہا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ نئی آنے والی فلم “بادشاہو” جب کہ ابھیشیک بچن “ہیرا پھیری 3″ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔