اٹک: نواحی علاقے کھنڈہ موڑ میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
یس نیوزکے مطابق جنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مسافر وین کے ذریعے ہری پور دربار پر حاضری دینے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی اٹک میں کھنڈہ موڑکے قریب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔