counter easy hit

اسرائیل سے پرانی سرحدوں کی بنیاد پرمذاکرات کا مطالبہ

مشرق وسطیٰ میں امن کےلیے پیرس کانفرنس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کےلیے مذاکرات 1967 میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے پہلے کی سرحد کی بنیاد پر کیے جائیں تاہم اسرائیل کی ’میں نہ مانوں کی رٹ‘ برقرار جبکہ برطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کیے۔

Calls for talks on the old borders with Israel

Calls for talks on the old borders with Israel

اسرائیل فلسطین تنازع پر 70ممالک کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کریں ۔اجلاس کے شرکاء نے مسئلے کے دوریاستی حل کی ایک بار پھر توثیق کی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات1967 میں اسرائیل کے مغربی کنارے اور بیت المقدس پر قبضے سے پہلے موجود سرحدوں کی بنیا د پر کیے جائیں گے۔برطانیہ نے کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط نہیں کیے ۔برطانیہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کیسے پُراثر ہوسکتا ہے جب مرکزی فریق کانفرنس کا باضابطہ حصہ نہ ہوں ۔اسرائیل نے بھی کانفرنس کو امن کےلیے دھچکا قراردیا ہے ۔کانفرنس کے میزبان فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے سنگین نتائج ہوںگے۔اقدامات سے فلسطین اسرائیل تنازع کے دوریاستی حل کو خطرات لاحق ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website