نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں سات وکٹ سے ہرادیا۔بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 595 رنز کرنے کے بعد میچ میں شکست کھا نے والی پہلی ٹیم بن گئی ،بنگلادیشی ٹیم نے 122 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری دن بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں 160 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کپتان مشفق الرحیم سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے،انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کر کے اسپتال سے فارغ کردیا۔نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 217 رنز کا ہدف ملاجو اس نے تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔کین ولیمسن 104 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔اس سے قبل 1894 میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 586 رنز کرکے میچ ہار گئی تھی۔