بی ایس ایف اہلکار کے بعد اب بھارتی فوجی اہلکار بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بن رہا ہے ، بھارتی فوجی افسران کے پول کھولنے والے لانس نائیک پرتاب سنگھ کو گھر پر نظر بند کردیا گیا۔
Retaliation against another Indian army
دوسری طرف دہلی ہائی کورٹ نے فوجیوں کو ناقص خوراک دینے پر وزارت داخلہ سےجواب مانگ لیا اور مختلف سیکورٹی اداروں کو نوٹسز بھی جاری کر دئیے۔بھارت سرکار کو سچ ہضم نہ ہوا اورآئینہ دکھانے والے اہلکاروں پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ۔بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کے بعد اب بھارتی فوج کا لانس نائیک یگیا پرتاب سنگھ بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنے لگا۔بھارتی فوج کے افسران کے ناروا سلوک کا بھانڈا پھوڑنے والے پرتاب سنگھ کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے۔پرتاب سنگھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پرتاب سنگھ کی صحت خراب ہورہی ہے اور وہ میڈیا سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں کسی سے رابطہ نہیں کرنے دیا جارہا ۔دوسری طرف بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ناقص خوراک دینے کے معاملے پر دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔