امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جتنے مہنگے تحفےایک بیٹے نے اپنے باپ کو دئیے، اتنے مہنگے تحفے تو ایک ریاست دوسری کو بھی نہ دے، پاناما کیس نے حکومت کا بھٹّا بٹھادیا ہے۔
So expensive gifts to give the one state to other state a corner, Siraj ul haq
پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومتی بیانات اور دستاویزات میں واضح تضاد ہے، جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحفے لینے اور تحفے دینے کی ایک نہ ختم ہونے والی کہانی ہے، ایک بیٹا ہے جو اتنے مہنگے مہنگے تحفے دیے جارہا ہے ، اتنے مہنگے تحفے تو ایک ریاست بھی دوسری ریاست کو نہ دے ۔