counter easy hit

تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، عالمی تجارتی جنگ سب کیلئے تباہ کن ہوگی، اکنامک گلوبلائزیشن سے دنیا میں نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن دنیا کے تمام مسائل کی وجہ اکنامک گلوبلائزیشن کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔

There Will not be a winner in war of trade, Chinese president

There Will not be a winner in war of trade, Chinese president

ڈیووس میں ہونے والے سالانہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کو مزید پائیدار اور جامع ہونا چاہیے، موجودہ دور کے گلوبلائزیشن ادارے ابھی ناپختہ ہیں انہیں مزید نمائندگی کی ضرورت ہے، گلوبل اکانومی ایک وسیع سمندر ہے اور کوئی اس سے دور نہیں رہ سکتا، انہوں نے عالمی معاشی بحران کی وجہ زائد منافع کو قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی معاشی صورتحال حالیہ عرصے میں کمزور رہی ہے اور ترقی کے حوالے سے ابھی تک نئی راہ متعین نہیں کی جا سکی، چینی صدر شی جن پنگ ڈیووس عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website