counter easy hit

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لیے وہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

American president Donald Trump will take oath today

American president Donald Trump will take oath today

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تمام تر اختیارات کے ساتھ انھیں ایٹمی بٹن بھی مل جائے گا۔ انتہاپسند پادری فرینکلن گراہم حلف برداری کی دعا کرائیں گے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ حلف اٹھانے سے 24 گھنٹے قبل گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے، ٹرمپ ٹاور سے روانگی سے قبل 70 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ سفر شروع ہوتا ہے اور امریکی عوام کے لئے اسے ایک عظیم سفر بنانے کے لئے میں سخت مقابلہ اور کام کرتا رہوں گا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری کے موقع پر منتظمین نے شرکا کی تعداد کا اندازہ 8 لاکھ لگایا ہے جو صدر باراک اوباما کی پہلی تقریب حلف برداری میں شامل افراد کی تعداد سے کم ہوگی۔ تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن، سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر20 کروڑ ڈالر خرچہ متوقع ہے اور یہ امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہو گی۔ تقریب کی سیکیورٹی کے لئے 28 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جس پر 10 کروڑ ڈالر خرچہ آئے گا جبکہ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد احتجاج کریں گے جنھیں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کے 70 سالہ سابق گورنر سونی پرڈیو کو سیکریٹری زراعت نامزد کر دیا ہے جس کے بعد ٹرمپ کی 15 رکنی کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے وزیر دفاع کے طور پر جنرل جیمز میٹس کی نامزدگی کی توثیق بھی کردی ہے۔ادھرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں۔ انھوں نے یہ بات سفیروں کے عشائیے میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے خیرسگالی کے الفاظ ادا کئے۔ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں دیکھ رہا ہوں۔ نومنتخب صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیل اور خوشگوار انداز میں ذکر کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website