بختاور بھٹو زرداری کے نصرت عباسی کیلئے سٹینڈ لینے پر سیاسی وڈیروں کو شرم تو آئی ہوگی ، جنہوں نے ہمیشہ بی بی شہید کو عورت ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا، سید زاہد عباس شاہ
پیرس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹیجرمنی کے سینئرا راہنما جناب زاہد عباس شاہنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی بد نظمی پر پیپلز پارٹی نے بھر پور ایکشن لے کر جمہوری روایت برقرار رکھی ہے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہمیشہ نشانہ بنیا گیا۔ سیاسی وڈیروں نے بی بی شہید کی راہ میں ہمیشہ کانٹے بچھائے ۔ اور قومی اسمبلی میں بی بی شہید کو ہمیشہ تندو تیز جملوں کا نشانہ بنایا گیا اسی ملک میں آج بی بی شہید کی بہادر بیٹی مخالف پارٹی کی عورتوں کو تحفظ دینے کیلئے کھڑی ہےجس کیلئے ان کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے