counter easy hit

ہانگ کانگ میں خرگوش ریسٹورنٹ کی مقبولیت

ہانگ کانگ میں ایک ایسا کیفے روز بروز مقبول ہوتا جارہا ہے جہاں آپ خرگوشوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاسکتے ہیں۔

Rabbit restaurant's popularity in Hong Kong

Rabbit restaurant’s popularity in Hong Kong

اس ہوٹل میں واقع کیفے کو ریبٹ لینڈ کا نام دیا گیا ہے جو ہانگ کانگ میں ہے۔ صرف 2 ماہ کے دوران یہ ریسٹورنٹ بہت مقبول ہوا ہے۔ یہاں 150 افراد کھانا کھاسکتے ہیں یا چائے پی سکتے ہیں۔ روزانہ 7 ہزار سے زائد افراد یہاں آتے ہیں اور اس کے علاوہ شہر میں بلیوں کے کیفے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ریسٹورنٹ میں 2 درجن سے زائد خوبصورت خرگوش رکھے گئے ہیں جو مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہیں۔ چائے، کافی اور بسکٹ سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ آپ یہاں سے خرگوش بھی خرید سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کی مقبولیت کی اہم وجہ یہ ہےکہ ہانگ کانگ کے لوگ خرگوشوں سے محبت رکھتے ہوئے انہیں اپنے گھروں میں بھی پالتے ہیں۔ اسی لیے یہ ہوٹل عام افراد کے لیے کسی انوکھی شے کا درجہ نہیں رکھتا۔

بڑوں کے ساتھ آنے والے بچے بھی ان بے زبان اور خوبصورت جانوروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں آپ اپنا خرگوش بھی رکھواسکتے ہیں اور ہوٹل انتظامیہ اس کا بھرپور خیال رکھتی ہے۔

ڈاکٹروں نے ہوٹلوں میں خرگوش کے ساتھ بیٹھ کر کھانے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جانوروں کے ماہرین کا بھی خیال ہے کہ بار بار خرگوشوں کی جگہ بدلنے سے ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور جانور شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ خرگوشوں کے کان کھینچنے اور انہیں ہاتھوں میں لینے کی سختی سی ممانعت ہے، وہ ہر دو گھنٹے بعد خرگوشوں کی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے تمام عملے کے لیے بھی خرگوشوں سے اچھے برتاؤ کی سخت ہدایات دی جاتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website