سرد اور یخ بستہ موسم میں بڑی تعداد میں شہری لطف اندوز ہونے کیلئے میلے میں جا پہنچے ، بچوں اور بڑوں نے آئس سلائیڈ کا مزہ بھی لیا
سیول: جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول سج گیا ، شہریوں کی بڑی تعداد یخ بستہ موسم میں ایڈونچر کرنے برفانی میلے میں جا پہنچی ۔ سالانہ ہواچیون سین چیونیو آئس فیسٹول میں مختلف مقابلے،منعقد کیے گئے ۔ پُول میں اتر کر ہاتھوں سے اور جمی جھیل میں کانٹے سے مچھلی پکڑنا اس فیسٹول کا حصہ ہے جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی ۔ فیسٹیول میں بچے اور بڑے آئس سلائیڈ کا مزہ لیتے رہے ۔ برف سے بنے مجسمے اور خوبصورت لائٹنگ نے بھی سیاحوں کو محظوظ کیا ۔ سالانہ آئس فیسٹیول میں پانچ لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔