counter easy hit

داعش کیخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،امریکا

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شام میں داعش کےخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن افراد کی بے دخلی مہم کا محور جرائم پیشہ افراد ہیں ۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

Against ISIS are willing to work with Russia, US

Against ISIS are willing to work with Russia, US

وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ جنوب بحر چین کے اطراف عالمی سمندری حدود میں واقع علاقوں پر چین کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ صدر ٹرمپ شام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔تقریب حلف برداری میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے متضاد بیانات پر شون اسپائسر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حقائق کو مسترد کیا جاسکتا ہے تاہم ہمارا ارادہ غلط بیانی کا ہرگز نہیں تھا ۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو ٹیلی وژن اور دیگر میڈیا پر ریکارڈ تعداد میں دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے لیے ہیلتھ کیئر کے شعبے کے علاوہ ٹیکس اور قانونی اصلاحات بھی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website