پنجاب حکومت نے عوام اور نجی کمپنیوں کے نام والی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا، اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز نے ٹینڈر کی منظوری بھی دے دی ۔
پنجاب حکومت کے مطابق نام والی نمبر پلیٹ مطلوبہ رقم لے کر جاری کی جائے گی،جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوگی۔لاہور میں موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کا 90 فیصد کام کمپیوٹرائزڈ ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے شروع کیے گئے کئی منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں،موٹر رجسٹریشن کانفرنس سے محکمے کی مشکلات اور ان کے حل کے تلاش میں مدد مل سکے گی۔سلمان صوفی نے کہاکہ نام والی نمبر پلیٹ مطلوبہ رقم لے کر جاری کی جائے گی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے آمدنی ہوگی۔