برطانوی دارالحکومت لندن کے اولمپیا گرینڈ ہال میں64ویں سالانہ ٹوائے فیئر کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بچوں اور بڑوں کی بھاری تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اس تین روزہ دلچسپ میلے میں بچوں کیلئے نئے اور جدید تکنیک سے آراستہ کھلونے نمائش کے لئے پیش کیے گئے ہیں جس میں لیگو سے بنے کھلونے بچوں کا مرکز بنے رہے ۔رواں سال اس ٹوائے فیئرمیں کئی ممالک کے ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جن میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہال میں کم از کم250 سے 300کھلونا ساز کمپنیاں اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائیں گی جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے کئی کاروباری افراد بھی یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔تین روزہ ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لیکر ورچوئل اور الیکٹرونک ویڈیو گیمز سبھی موجود ہوں گے ۔یہ میلہ کل تک جاری رہے گا۔