پیرس میںجدت بھرے انداز میں 2017ء اور 2018ء کی ونٹر فال کلیکشن پیش کی گئی ۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز پیرس فیشن ویک کا حصہ بنے ہیں۔
پیرس کوچیور ویک میں اٹالین فیشن ہاوس ارمانی نے بھی ونٹر فال کلیکشن پیش کی ۔اس فیشن شو کو دیکھنے ہالی ووڈ سلبرٹیز بھی آئے۔چین کی فیشن ڈیزائنر،گاؤ پائےنے فرانسیسی انقلاب سے متاثر ہوکرملبوسات کی کلیکشن پیش کی ۔اس شو کی خاصیت 83سالہ سپر ماڈل کارمین کی رن وے پر واک تھی۔مشہور ڈیزائنر ویلنٹینو نے اپنی پہلی سولو کلیکشن پیش کی ۔ایوننگ گاونز اور اسکرٹس میں پیسٹل رنگ نمایاں رہا۔