counter easy hit

بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

 کراچی: بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو جلد ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Indian films are allowed to exhibit in Pakistan

Indian films are allowed to exhibit in Pakistan

بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی اور بھارتی ٹی وی چینلز بھی ملک بھر میں بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پاکستانی سنیما مالکان کی جانب سے کاروبار متاثر ہونے پر ایک بار پھر بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر حکومت نے اب بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو بھی این او سی جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم کی پاکستان میں  نمائش کے مالکانہ حقوق نجی ٹی وی نے خریدے ہیں اور فلم جلد ہی مرکزی اور صوبائی سنسر بورڈز کی اجازت کے بعد ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان سنسر بورڈ کے چیرمین مبشر حسن نے فلم ’’کابل‘‘ کو این او سی کے باوجود سنسربورڈ سرٹیفیکیٹ سے مشروط کیا ہے جب کہ پاکستانی سنیما مالکان نے بھی بھارتی فلم کے شوز کی ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث 4 ماہ سے بالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website